پاک بھارت میچ، دوسری اننگز کی تاخیر سے شروع ہونے کا امکان، پھر بارش شروع ہوگئی

پالی کیلے (پی این آئی ) پاکستانی باولرز کا شاندار کم بیک، 50 اوورز مکمل ہونے سے قبل ہی پوری بھارتی ٹیم آوٹ کر دی ، ایشیاء کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا، کینڈی میں بارش شروع ہوگئی۔

کینڈی کے پالی کیلے سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکورز پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر 11 رنز بنائے۔ اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا، حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا، شبمن گل اور ایشان کشن نے ٹیم کا سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم 66 کے مجموعے پر شبمان گل کو حارث رؤف نے بولڈ کردیا، انہوں نے 10 رنز بنائے۔ 66 رنز کے مجموعی اسکور تک بھارت کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تاہم بعد میں آنے والے ایشان اور پانڈیا کریز پر جم گئے اور اسکور کو کافی آگے لے گئے، ایشان کشان 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ہاردک پانڈیا 239 کے مجموعی اسکور پر 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 90 گیندوں کا سامنا کیا۔ رویندرا جدیجا 14 اور شردل ٹھاکر 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کلدیپ یادیو 4 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، حارث رؤف نے اور نسیم شاہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ موسم سے فرق نہیں پڑتا کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں، کوشش ہوگی بھارت کو ابتداء سے ہی مشکل میں ڈالیں۔ دوسری جانب کینڈی میں موسم آبرد آلود ہے تاہم وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ پاکستان سکواڈ میں بابراعظم (کپتان) ، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ بھارت کا سکواڈ روہت شرما (کپتان) ، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں