ڈی ویلیرز کی ورلڈکپ کیلئے چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی، پاکستان آئوٹ

اسلام آباد (پی این آئی )مسٹر تھری سکسٹی کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں کی پیشگوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ میں نے اپنی فہرست میں تین غیر ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا ہے جو رسکی ہے تاہم میں اس پر قائم رہوں گا، میرے خیال میں بھارت کی وکٹیں اچھی ہوں گی اور فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں، ورلڈ کپ کے دوران میرا خیال ہے کہ ہمیں خراب وکٹیں دیکھنے کو نہیں ملیں گی۔

ڈی ویلیئرز کے مطابق بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹج حاصل ہوگا، اسی لیے یہ ٹیم ورلڈکپ بھی جیت سکتی ہے۔ دنیا کی مقبول کرکٹ ٹیم میں سے ایک پاکستانی ٹیم سے متعلق سابق جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے کافی امکانات ہیں تاہم میں جنوبی افریقا کے ساتھ جاؤں گا کیونکہ ہماری ٹیم ناتجربہ کار مگر بہت اچھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں