لاہور(آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر مستحق افراد کو مفت پٹرول اور بجلی فراہم کر کے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فروس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے عام انتخابات میں کسی جماعت سے الحاق کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پی نے ہر صوبائی اور قومی حلقے میں امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ہر حلقے میں جا کر عوامی رابطوں کے ذریعے نمائندوں کو مستحکم بنائیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر قہر نازل کیا گیا ہے، آئی پی پی موٹر سائیکل سواروں کو مفت اور سستا پٹرول دے گی، مستحق افراد کو تین سو یونٹ تک مفت بجلی فراہم کر کے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں