سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے خمیس مشیط میں تربیتی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا،حادثےکے نتیجے میں طیارے میں سوار عملہ کے تمام ارکان جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ شاہی سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ شاہ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے،طیارے کے عملہ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل المالکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، ان کی شہادت قبول فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں