پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک،ایک گرفتار ہلاک ملزم 150 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس کا دعویٰ

لاہور (آئی این پی) لاہور کے علاقے باٹا پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رقم لوٹ رہے تھے۔ باٹا پور میں اشتہاری ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔فائرنگ کرنے والے 3 ملزموں میں سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ملزم کی شناخت محمد جواد کے نام سے ہوئی، ملزم جواد 150 مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں