پشاور(آئی این پی) سابق وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ حکومت سے الیکشن پر ہونے والے مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کے وقت ضائع کرنے کا رازسب کی آنکھیں کھول دیگا،سب کو پتہ چل جائے گا پی ٹی آئی کا پروگرام کیا تھا۔سابق وزیراعلی خیبر پختونحوا محمود خان کے ساتھ جاری ویڈیو پیغام میں پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے اورمحمود خان نے اس صوبے میں دو بارحکومت کی، ہماری ٹیم نے ملکراس صوبے کی خدمت کی،چند چیزوں کا خاص طور پرذکر کرنا چاہتا ہوں،ہم نے سوات موٹروے بنایا،صحت سہولت کارڈ متعارف کرایا۔
انہوں نے کہا کہ میں آج ہر پاکستانی سے دو سوال پوچھتا ہوں،پی ٹی آئی نے الیکشن کے 3 سے 4 بارمواقع کیوں ضائع کیے،تحریک انصاف نے الیکشن کا وقت کیوں ضائع کیا،یہ بہت بڑا رازہے،یہ راز سب کی آنکھیں کھول دے گا۔سابق وزیر نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کے راستے پر چلنا ہے یا انتشار والا راستہ اپنانا ہے،لہذاہم نے ترقی اورخوشحالی کے راستے پرچلنے کا فیصلہ کیا ہے،ہم سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری نئی پارٹی کا نام پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینزہوگا، منشوراورجھنڈے سے متعلق جلد اعلان کریں گے،ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔پرویزخٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی آج اکٹھے ہوئے ، سب نے صلاح مشورے کے بعد ملکرسیاسی لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کیا،متفقہ فیصلہ کیا کہ نئی پارٹی کی بنیاد رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں