قرض فراہم کرنے والی 43، ایپس بلاک کر دی گئیں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 43 لون ایپلیکشنز بلاک کردیں۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ قرض دینے والی 43 ایپلی کیشنز کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی مشاورت سے بلاک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قرض دینے والا مافیا سوشل میڈیا پر عوام کوبلیک میل کررہا ہے، عوام ایسی ایپلی کیشنزکی شکایت پی ٹی اے اورایف آئی اے کو دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایف آئی اے سائبرکرائم ایسے عناصرکے خلاف ازخود کارروائی کرے۔وفاقی وزیر نے اپیل کی کہ صارفین اشتہارات سے متاثرہوکرذاتی ڈیٹا کسی سے شیئرنہ کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں محمد مسعود نامی شخص نے قرض دینے والی آن لائن کمپنیوں کی دھمکیوں سے تنگ آ کر خودکشی کرلی تھی۔اس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے قرض دینے والی آن لائن کمپنیوں کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا ہے جس کے بعد مزید متاثرہ افراد سامنے آئے ہیں۔

close