محمد عامر نے قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق بتا دیا

لاہور (پی این آئی )قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے کا کہ میرا کم بیک کہاں سے آگیا، میں ریٹائر اور بوڑھا ہو چکا ہوں، اب نوجوانوں کو موقع ملنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے انڈیا، پاکستان، انگلینڈ، انڈیا اور نیوزی لینڈ 4 ٹاپ فیورٹ ٹیمیں ہوں گی۔قومی سکواڈ کے حوالے سے محمد عامر نے کہا کہ بولرز اگر دباؤ میں نہ آئے تو پاکستان کے بہت اچھے چانسز ہوں گے۔

ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے بس بھارت میں کنڈیشنز کو دیکھنا ہو گا۔ بھارت نے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے وفدکو ویزہ دینے سے انکار کردیا انہوں نے کہا کہ سارو گنگولی نے پاک بھارت کے میچ کو بڑا میچ قرار نہیں دیا، مجھے ان کے بیان کی سمجھ نہیں آئی۔فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ڈربن قلندرز کیلئے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ہونے والے زیم ایفرو ٹی 10 کے پہلے ایڈیشن کیلئے ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ میں محمد عامر ڈربن قلندرز کا حصہ بن چکے ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو اے کیٹیگری کے راؤنڈ میں کیا گیا، ایونٹ کے 75 غیر ملکی کرکٹرز میں محمد حفیظ، اوئن مورگن اور یوسف پٹھان بھی شامل ہیں۔ کیا انیل کپور کنگنا رناوت سے شادی کرنا چاہتے تھے؟ لیگ میں 8 پاکستان کھلاڑی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ آصف علی، محمد عامر، مرزا طاہر بیگ اور طیب علی ڈربن قلندرز کا حصہ ہیں۔محمد عرفان کیپ ٹاؤن اسمپ، شاہنواز دھانی ہرارے ہریکنز، عثمان شنواری اور محمد حفیظ جوہانسبرگ بفیلو کی جانب سے کھیلیں گے۔ٹورنامنٹ کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔ فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں