لاہور( آئی این پی ) سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ، مہنگائی کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے، تمام سیاسی پارٹیاں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کریں ،سیاست بعد میں بھی ہوتی رہے گی، پہلے عوام کی بہبود کا سوچنا ہوگا، سیاسی رنجش کو ذاتی رنجش نہ بنائیں ، ملک کا سوچیں، پاکستان ہے تو سب ہیں۔
جمعہ پاکستان مسلم لیگ ق کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں انکی رہائش گاہ میں ملاقات کی ہے ،ملاقات میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چوہدری سرور، وفاقی وزیر چوہدری سالک اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سرور نے حکومت کو بجٹ میں عوام کو ریلیف کا مشورہ دے دیا۔ چوہدری شجا عت حسین نے کہا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ، مہنگائی کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے، تمام سیاسی پارٹیاں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کریں ،سیاست بعد میں بھی ہوتی رہے گی، پہلے عوام کی بہبود کا سوچنا ہوگا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی رنجش کو ذاتی رنجش نہ بنائیں ، ملک کا سوچیں، پاکستان ہے تو سب ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے۔بجٹ میں مزدور کی تنخواہ کم از کم اتنی ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوا سکے۔ ملاقات میںچیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری سرور نے کہا کہ بجٹ غریب کیلئے ٹیکس فری ہونا چاہیے،ہر بجٹ میں یہ کہا جاتا ہے کہ غریب کو ریلیف ملے گا گا لیکن مستفید اشرافیہ ہوجاتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں