مظفر آباد (پی این آئی) تحریک انصاف آزاد کشمیر میں فارورڈ بلاک کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا پاور شیئرنگ فارمولا طے پا گیا۔ چوہدری انوار الحق وزیرِ اعظم جبکہ اسپیکر پیپلز پارٹی اور سینئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہو گا۔۔۔۔ مظفر آباد سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 16رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے 6، پیپلز پارٹی 6، مسلم لیگ ن کے 4 وزراء ہوں گے۔۔۔۔۔ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر اسپیکر اور مسلم لیگ ن کے کرنل وقار سینئر وزیر ہوں گے۔۔۔۔۔
بھمبر سے رکن قومی اسمبلی چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ چوہدری انوار الحق نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ہے، انہیں پی ڈی ایم اور تحریک انصاف نے ووٹ دیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں