لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔ پی سی بی حکام کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے تبدیلی پر اتفاق کیا ہے۔۔۔۔ دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے کھیلے جائیں گے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے لاہور آئے گی پھر کراچی اور آخر میں راولپنڈی میں میچز ہوں گے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے سے پہلے جاری کیے گئے شیڈول میں سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں تھا۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ، 15 اور 17 اپریل کو ہوں گے۔۔۔۔۔ جبکہ راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے اور راولپنڈی میں ہی پہلا ون ڈے میچ 26 اپریل کو ہو گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں