اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان ساڑھے تین سال اپنی نالائقی چھپانے کے لیے وزیر خزانہ تبدیل کرتے رہے۔عمران خان کی تقریر پر رد عمل میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کار رکھے، نالائق وزیراعظم، نا اہل وزیر خزانہ اور بیوقوف وزیر خارجہ نے ملک کو تباہ کر دیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کے مالی سہولت کاروں نے گندم، چینی اور زرعی کھاد کا بحران پیدا کر کے مال لوٹا، نیازی صاحب گرفتاری کیلئے نااہل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔وزیر مملکت نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ کون تھا جس کے مالی سہولت کار نے این ایل جی کی خریداری میں گھپلے کئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں