لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ پر پی ٹی آئی کے پارٹی ذرائع کی جانب سے 3 ارکان کی مخالفت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پارٹی ذرائع کے مطابق فی الحال 3 ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے، ان 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
اس حوالے سے تحریکِ انصاف عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے ہیں۔ عمران خان نے اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید، عباس علم دار کو اہم ذمے داریاں تفویض کی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں