آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ برفباری کی پیشنگوئی بھی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع۔جبکہ کل یعنی سوموار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع۔خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی 10،اسکردومنفی09، زیارت، گوپس منفی06، استورمنفی05، گلگت، ہنزہ منفی04، پارہ چنار، قلات اور کالام میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں