آزاد کشمیر، کامیاب بلدیاتی امیدواراخراجات کے گوشوارے جمع کرائیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر ولوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 1983کے قاعدہ53کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران (ماسوائے دستبردار و ریٹائرڈ)کے لیے لازم ہے کہ وہ کامیاب امیدواران کے نام سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن میں شائع ہونے کے پندرہ ایام کے اندر اپنے انتخابی اخراجات کا گوشوارہ (فارم XXI) خود یا اپنے الیکشن ایجنٹ کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس داخل کروائیں۔ یہ بات ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں