جاپانی وزیر اعظم، روسی صدر کی طرف سے دیئے گئے قیمتی تحائف غائب،اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی میڈیا میں ان رپورٹس نے کھلبلی مچا دی ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دیگر ملکوں کے سربراہان سے ملنے والے کئی تحائف غائب ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے کانگریس کی کمیٹی نے ٹرمپ کو ملنے والے تحائف کی تلاش شروع کر دی ہے، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی فیملی کو غیر ملکی سربراہان نے کئی بیش قیمت تحائف دئیے تھے، سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ سے نوازا جبکہ روسی صدر نے انہیں فٹبال کا تحفہ دیا تھا،

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دور میں 50 ہزار ڈالر کے دیگر تحائف بھی ملے تھے، جاپانی وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات نے بھی ٹرمپ کو تحائف دئیے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں