نوکری سے برطرف پاک فوج کے افسران کی درخواست پر سپریم کورٹ نے بڑا اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد(پی این آئی) نوکری سے برطرف کیے گئے پاک فوج کے 6میجرز کی درخواست پر سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق برطرف کیے گئے ان فوجی افسران میں میجر زربخت، میجر علی حیدر، میجر عاصم بیگ، میجر مرزا عدنان افضل، میجر بلال جدون اور میجر فضل منان شامل ہیں۔

 

 

 

ان کی درخواست پر جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ آرمی ایکٹ کی شق 16کے تحت افسران کو برطرف کیا گیا۔ اس شق کے تحت کسی بھی فوجی افسر کو بغیر وجہ بتائے برطرف کیا جا سکتا ہے تاہم آرمی ایکٹ کی یہ شق آئین کے آرٹیکل 10اے سے متصادم ہے۔وکیل نے کہا کہ شفاف ٹرائل کے بغیر کسی کو برطرف نہیں کیا جا سکتا۔ برطرف افسران پر نہ کوئی الزام لگایا گیا اور نہ انکوائری کی گئی۔ واضح رہے کہ برطرف کیے گئے فوجی افسروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی اپیل دائر کی تاہم ہائی کورٹ نے یہ اپیل اپنے دائرہ اختیار سے باہر ہونے پر خارج کر دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں