نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ، قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی) انگلینڈ کیخلاف 7 میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری مقابلے میں شکست اور جنوبی افریقہ کی بھارت کیخلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے ۔ بابر اعظم الیون کو گزشتہ اتوار انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد اب ٹی ٹونٹی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

 

 

 

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارت 268 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے ۔ 2010ء کی ٹی ٹونٹی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم 262 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ جنوبی افریقی ٹیم 258 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور 2009ء کی ٹی ٹونٹی چیمپئن پاکستانی ٹیم 257 پوائنٹس کے ہمراہ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ۔نیوزی لینڈ 252 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا 250 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی ، 2012ء اور 2016ء کی ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم 241 پوائنٹس کے ہمراہ ساتویں، 2014ء کی ٹی ٹونٹی چیمپئن سری لنکن ٹیم 235 پوائنٹس کے ہمراہ آٹھویں ، بنگلہ دیش کی ٹیم 224 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کرکٹ ٹیم 219 پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر براجمان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں