سرکاری ٹھیکیداروں کی چاندی ہو گئی، پنجاب کے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ریٹس پر نظر ثانی کا فیصلہ

فیصل آباد( آئی این پی) عمارتی سامان کے ریٹ بڑھنے سے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع میں التوائ￿ کا شکار منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے دوبارہ تخمینہ لگانیکا فیصلہ‘پنجاب ایگزامشن کمیشن کے چیف اپریٹنگ آفیسر کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزفیصل آباد‘ راولپنڈی‘ ملتان‘ ساہیوال‘ سرگودھا‘گوجرانوالہ ‘بہاولپور اورڈیرہ غازی خان کے چیف ایگزیکٹو افسران کو کہاگیا ہے کہ ان کے اضلاع میں محکمہ تعلیم کے زیراہتمام مختلف سکولوں میں مینٹینس اینڈ رپیئرنگ کاکام جاری ہے

اورحالیہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ کے باعث بلڈنگ میٹریل ریت‘سیمنٹ‘بجری‘سریا کے ریٹ میں بھی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے جس کے تحت پنجاب ایگزامشن کمیشن کی طرف سے فیلڈ سٹاف پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو کہ پنجاب کے 8اضلاع میں زیرتکمیل منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے فوری طور پر ان پر آنیوالی لاگت کا تخمینہ دوبارہ لگایا جائیگا اور سی ای اوزایجوکیشن اپنے اپنے اضلاع میں ہونے والے کاموں کی تکمیل کیلئے سفارشات بھجوائیں تاکہ زیرتکمیل منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close