ضلعی انتظامیہ ناکام، سبزیوں کی بوگس ریٹ لسٹ جاری، عوام مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور

ساہیوال( آئی این پی )ضلعی انتظامیہ سبزیوںکی قیمتوںکو کنٹرول کرنے میں ناکام ٗسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور آڑھتیوں کی چاندی ٗسبزیوں کی بوگس ریٹ لسٹ جاری ٗعوام مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ٗکمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کے باعث عوام سراپا احتجاج ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوںکاکہناہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ اور منڈیوں سے ملنے والی سبزیوں کی قیمتوں میں واضح فرق ہے۔

انہوںنے کہاکہ سرکاری ریٹ لسٹ پر پیاز 110روپے کلو ٗآلو 60روپے ٗٹماٹر 210 ٗسبزمرچ 280 ٗلہسن 270 ٗادرک 260 ٗبھنڈی 80 ٗبینگن 80 ٗ کدو 100 ٗ اروی80 ٗپھول گوبھی 120 ٗبند گوبھی 100 ٗگاجر 70 ٗکریلا دیسی80روپے فی کلو درج ہے جبکہ سبزی منڈیوں میں پیاز 150روپے کلو ٗآلو100 ٗٹماٹر260 ٗسبز مرچ400 ٗادرک 320 ٗلہسن320 ٗبھنڈی120 ٗبینگن 120 ٗ اروی 100 ٗ دیسی کریلے120 ٗپھول گوبھی150 ٗگاجر100 ٗشملہ مرچ 400 ٗٹینڈیاں160روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انتظامی افسران کو سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اورآڑھتی سب اچھا کی رپورٹ پیش کرکے مطمئن کردیتے ہیں جبکہ عوام مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔ سیکرٹری مارکیٹ اور آڑھتیوںنے مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے مال بنائو مہم شروع کررکھی ہے۔ شہری حلقوں نے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ اور منڈیوںسے ملنے والی سبزیوںکے پرائس کا موازنہ کرکے ذمہ داروںکیخلاف کارروائی کی جائے۔۔۔۔

close