خلیل الرحمٰن قمر کی خاتون کے ساتھ کال پر بات چیت کی وائرل آڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

کراچی(پی این آئی) پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر کی خاتون کے ساتھ کال پر بات چیت کی وائرل آڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خلیل الرحمن قمر کی ایک آڈیو کال ریکارڈنگ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی خاتون کے ساتھ ملنے کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ اس وائرل آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ڈرامہ رائٹر خاتون کو ملنے پر زور دے رہے ہیں جبکہ خاتون انہیں اپنی مجبوری بتا رہی ہیں کہ

وہ ان سے باہر ملنے کیوں نہیں آسکی۔ناقدین کی جانب سے جنس پرست مرد قرار دیئے جانے والے مصنف خلیل الرحمن قمر کی یہ آڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ نامعلوم خاتون خلیل الرحمن کو کہتی ہے کہ میرے شوہر ساتھ آنے کو کہہ رہے تھے اس لئے میں ان سے ناراض ہوگئی میں تیار ہوئی بیٹھی تھی مگر وہ ساتھ جانے کی ضد کرنے لگے جس پر میں نے جانے سے ہی منع کردیا۔

خلیل الرحمن سے خاتون کہتی ہے کہ میں آپ کو تصویر بھیجتی ہوں میں تیار ہوئی بیٹھی تھی جس پر وہ کہتے ہیں کہ مجھے تم پر ٹرسٹ ہے۔ خلیل الرحمن خاتون سے تصاویر بھیجنے کا کہتے ہوئے انہیں جب سہولت میسر ہو تب ملنے کا کہتے ہیں۔ ڈرامہ رائٹر کی مذکورہ آڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین نے کہا کہ خلیل الرحمن ہمیشہ عورتوں کی وفاداری پر سوالات اٹھاتے ہیں مگر شادی شدہ خاتون سے مبینہ گفتگو نے اِن کی ہی وفاداری کوختم کردیا کیونکہ وہ ایک شادی شدہ عورت کو شوہر کو بتائے بغیر ان سے ملنے پر زور دے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں