گندم ‘چائے کی پتی ،دالوں ‘گرم مصالحوں اور انڈوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، دکاندار شہریوں اور دیہاتوں کو لوٹنے میں مصروف

بدین (آئی این پی)ضلع بھر کے تاجروں نے ایک مرتبہ پھر سے گندم کے ٹے چاے کی پتی دالوں گرم مصالحوں اور انڈوں کی قیمتوں میں خود ساختہ قیمتوں اضافہ کرکے لاکھوں شہریوں اور دیہاتوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں قیمتوں پر کنٹرول کرنے والا ادارہ خاموش تماشاہی بنی ہوے ہیں تفصیلات کے مطابق بدین ضلع سمیت چھوٹے وبڑے شہروں میں ایک مرتبہ پھر سے تاجروں نے گندم کے ٹے مختلف کمپنیوں کی چاے کی پتی دالوں گرم مصالحوں اور انڈوں کی قیمتوں زبردست اضافہ کرکے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں

اس سلسلہ میں روزنامہ رفتار کی جانب سے کی جانیوالی سروے کے مطابق 90روپے فی کلو فروخت ہونے والا گندم کا ٹا 20روپے اضافہ کے ساتھ 110روپے 240روپے فی کلو فروخت ہونے والی دال مسور 120روپے اضافہ کے ساتھ 360روپے چاے ایک کلو والی پتی پر 120روپے کا اضافہ کردیا گیا گرم مصالحوں پر 40فیصد جبکہ فی ڈزن انڈوں پر 70روپے کا اضافہ کرکے 240روپے کردیاگیا ہے جبکہ دیگر روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں 30فیصد اور سبزیوں کی قیمتوں میں 45فیصد کا اضافہ کرکے شہریوں اور دیہاتوں کو لوٹا جارہاہے اس سلسلہ میں شہریوں امین سومرو اختر شاہ عابد غوری نور محمد سومرو ودیگر نے کہاکہ ہم لوگ پہلے ہی تباہ کن بارشوں میں مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہوچکے ہیں رہی سہی کسر بدین ضلع بھر کے تاجروں نے منصوعی مہنگای کرکے پوری کردی ہے یہاں پر اندھیر نگری چربٹ راجا کا دور چل رہاہے تاجروں کو لاکھوں شہریوں اور دیہاتوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دی ہوی ہے اور تاجر بلا خوف کے ہمیں لوٹنے میں لگے ہوے ہیں ضلع انتظامیہ اور قیمتوں پر کنٹرول کرنے والے ادارے خاموش تماشاہی بنے ہوے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں