قوم کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے جیت ضروری تھی، عمران خان کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے خلاف کرکٹ میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے، اتوار کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ ٹیم پاکستان کو زبردست فائٹ بیک اور جیت پر مبارکباد دیتا ہوں،

پاکستان ٹیم نے انتہائی دبائو میں اعصاب پر قابو رکھا، مشکل وقت میں قوم کا مورال بلند کرنے کے لیے یہ جیت ضروری تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں