تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے وارننگ دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوسکتے ہیں انہیں کل دفتر کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی،ریڈ زون میں کسی نے داخل ہونے کی کوشش کی تو پھر گلہ نہیں کرنا، متنبہ کرتا ہوں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کے اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہے، پی ٹی آئی کل احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، ٹیئر گیس کے استعمال کو بھی پھر آپ ظلم اور بربریت سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں