لاہور (پی این آئی) چوہدری پرویز الٰہی کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔۔ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرویز الہٰی کا بطور وزیر اعلٰی پنجاب نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب نے نومنتخب وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے سینئر رکن میاں محمود الرشید کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی سے رابطہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں