پاکستان میں بھارتی طیارہ اگلی پرواز کیلئے ’ان فٹ‘ قرار، متبادل پرواز پہنچ گئی

کراچی(آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے انجینیئرز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کو اگلی پرواز کیلئے ’ان فٹ‘ قرار دے دیا جس کے بعد مسافروں کو لینے متبادل فلائٹ کراچی پہنچ گئی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ائیر لائن ’اسپائس جیٹ‘ کی پرواز ایس جی 9911 ممبئی سے کراچی پہنچی ہے۔ یہ بوئنگ 737 طیارہ کراچی میں 8 گھنٹے سے پھنسے 138 مسافروں کو دبئی لے کر جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی ائیرلائن کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز نے منگل کی صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے انجینیئرز نے طیارے کا معائنہ کیا اور طیارے کو اگلی پرواز کیلئے کلیئر نہیں کیا جس کے بعد متبادل انتظام کیا گیا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے انجینیئرز نے بھارتی طیاریکے کاکپٹ کا معائنہ کیا، بھارتی طیارے کے کیپٹن نیطیارے میں موجود فیول کا لیول چیک کرایا، بھارتی کیپٹن ن یطیارے کی مرمت بھارتی انجینیئرز سے کرانے کا کہا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارتی طیارے کے مسافروں کو سہہ پہر کو کراچی ائیرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج میں منتقل کردیا گیا تھا جو اب متبادل پرواز سے کراچی سے دبئی روانگی منگل کی شب متوقع ہے۔۔۔۔

close