کنویں میں مٹی تلے دب کر 2 افراد جاں بحق، 2 کو زندہ نکال لیاگیا

دریاخان (آئی این پی) بھکر کی تحصیل دریاخان کے نواحی علاقہ نوتک نشیب کی بستی کندانی میں ٹیوب ویل کے کنویں میں مٹی گرنے سے 4 افراد دب گئے۔ 2 افراد جان کی بازی ہار گئے 2 کو زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مدد سے 6 گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد 2 افراد مشتاق احمد اور محمد ابراہیم کی لاشیں نکالی گئی۔ مقامی چار مزدور کنواں کی کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک مٹی کا ایک بڑا تودا ان کے اوپر آ گرا ۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کے ساتھ ریسکیو کو بھی اطلاع کردی جس پر ریسکیو 1122 نے بھی اپنا آپریشن شروع کیا ۔ مٹی کے تودا تلے دب جانے والے دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 2 افراد وقت زیادہ گزرنے کے باعث سانس کی بندش سے خالق حقیقی کو جا ملے ۔ جاں بحق افراد کا تعلق قصبہ نوتک سے تھا جن میں محمد ابراہیم ولد ذکریا جو پیٹر و بورنگ مکینک تھا ۔ متوفیان نہایت ہر دل عزیز اور خوش اخلاق انسان تھے۔ اس افسوسناک واقعے پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close