، گورنر پنجاب کوہٹانے کی سمری دوبارہ صدرمملکت کوارسال ، عمل نہ بھی ہوا توکتنے دن کے بعد خود ہی برطرف ہوجائینگے،تہلکہ خیز دعوی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر پنجاب کوہٹانے کی سمری دوبارہ صدرمملکت کو بھجوادی ہے۔ اب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس آخری دس دن رہ گئے ہیں، کیوں کہ نئی ایڈوائس کو دس دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بھی ایک سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی،

اور اس سمری کو 14 دن مکمل ہوچکے ہیں، تاہم صدر مملکت نے اس سمری پر کوئی آرڈر جاری نہیں کیا، جس کے بعد وزیراعظم نے ایک بار پھر گورنر پنجاب عمر چیمہ کو ہٹانے کی اپنی ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوا دی ہے، جس پر عمل نہ بھی ہوا تو قانون کے مطابق 10 روز کے بعد گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف ساتھ ہی نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدرکو بھجوا دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں