فوری طور پر مہنگائی ختم نہیں کر سکتے لیکن ۔۔۔ مفتاح اسماعیل نے قوم کو اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے ملک میں مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا ہے۔ ہم فوری طور پر مہنگائی ختم نہیں کر سکتے لیکن کچھ تو آنسو پونچھیں گے انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پیٹرولیم پر میٹنگ ہوگی، آخری وقت میں گزشتہ حکومت نے لاپروائی کا مظاہرہ کیا، لیکن اب ذمہ داری ہماری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت پٹرول میں 40 روپے فی لیٹر نقصان کررہی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق اس سال 5 ہزار 600 ارب روپے کا خسارہ ہوگا۔آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہنا اس وقت پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو منائیں گے، معیشت کو ٹھیک کریں گے، شرائط نرم کرانے کی کوشش کریں گے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو معاہدے کیے انہیں پورا کریں گے۔ ن لیگ کے پاس بہترین معاشی ٹیم ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں