پی ٹی آئی کا 100 سے زائد حلقوں میں امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ، کون سے حلقوں میں نئے لوگ آئیں گے؟

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 100 سے زائد حلقوں میں امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئندہ انتخابات سے متعلق فیصلے کئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے 100 سے زائدحلقوں میں امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے والے ارکان کو پارٹی ٹکٹس دینے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے حلقوں میں متبادل امیدواروں کیلئے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات میں انتخابی اتحاد سے متعلق بھی غور کیا گیا جبکہ پارلیمانی بورڈ کے بعض ممبران نے انتخابی اتحاد کرنے کی تجویز دی اور بعض ممبران نے انتخابات میں کسی سے بھی اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا تاہم انتخابی اتحاد سے متعلق فیصلے پر مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام انتخابی حلقوں میں امیدوار نامزد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم پر بھی مشاورت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی رابطہ مہم میں منحرف ارکان کے حلقوں میں جلسے کیے جائیں گے اور چیئرمین عمران خان منحرف ارکان کے حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں