کراچی (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ “آج کرکٹ کی دنیا نے وہ کھویا ہے جو میری نظر میں سپن باؤلنگ کی یونیورسٹی تھا، میں اپنے کریئر کی ابتدا سے ہی ان سے بہت متاثر تھا اور ان کے خلاف کھیلنا میرے لیے بڑا اعزاز تھا۔
میں وارن کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ اظہار افسوس کرتا ہوں۔”خیال رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری سپن باؤلر شین وارن کا 52 برس کی عمر میں مبینہ ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی مینجمنٹ کمپنی نے تصدیق کی ہے لیجنڈری سپنر تھائی لینڈ میں موجود تھے جہاں مبینہ طور پر ان کی حرکتِ قلب بند ہونے سے موت ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں