پی ایس ایل 7کا اختتام، ایرن ہالینڈ نے جاتے جاتے بھی پاکستانیوں کا دل جیت لیا، کیا کہہ گئیں؟

لاہور (پی این آئی) آسٹریلوی کرکٹ پریزنٹر ایرن ہالینڈ اپنے دل کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا پاکستان چھوڑ کر وطن روانہ ہوگئیں۔ ایرن باقاعدگی سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچوں کی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی تھیں اور ہر کوئی اسے پسند کرتا تھا۔

 

انہوں نے ہوائی جہاز میں اپنی سیلفی لے کر ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’خدا حافظ کہنے کا وقت آ گیا، میں ہر سال اپنے دل کا چھوٹا سا ٹکرا پی ایس ایل کے لیے چھوڑ کر جاتی ہوں ‘۔آسٹریلوی کرکٹ پریزینٹر کے ماسک پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لوگو تھا۔ ہالینڈ نے مزید لکھا کہ ’کیسا موسم ہے، میرے لیے اپنے دل کھولنے اور مجھے خوش آمدید کہنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ‘‘۔ایک جانب ایرن ہالینڈ کو پاکستان چھوڑنے کا دکھ تھا تو دوسری جانب وہ اپنے شوہر بین کٹنگ سے ملنے کے لیے پرجوش تھی، جنہوں نے پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا تھا کیونکہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شادی کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے لکھا کہ ’ بین کٹنگ، میں آپ کے لیے آرہی ہوں‘۔ ایرن ہالینڈ نے اپنے سنسنی خیز انداز سے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے کیونکہ انہوں نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں دیسی اور مغربی لباس کا امتزاج پہنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں