پشاور ٹال پلازہ کے قریب بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، ملزمان موٹر سائیکلوں پر کیسے فرار ہوئے؟

اسلام آباد(آئی این پی)موٹروے پولیس کی کامیاب کاروائی پشاور ٹال پلازہ کے قریب بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق پشاور ٹال پلازہ سے تقریباََ ایک کلو میٹر آگے موٹروے پولیس کے اہلکار گاڑی میں معمول کی گشت پر تھے، اسی اثناء اہلکاروں نے کچھ فاصلے پر دو موٹر سائیکل سواروں کو حفاظتی باڑ کاٹتے ہوئے اور موٹروے کی حدود میں بوریاں پھینکتے ہوئے دیکھا۔

موٹروے پولیس کے ایکشن پر مذکورہ موٹر سائیکل سوار بوریاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ موٹروے پولیس نے بوریاں قبضے میں لیں۔بوریاں کھولنے پر ان میں مندرجہ ذیل اسلحہ اور راؤنڈز برآمد ہوئے،ایک عدد SMG بمع دو عدد میگزین،ایک عدد کالا کوف بمع تین عدد میگزین،دو عدد M-16 رائفلز بمع چار عدد میگزین،بیس عدد بارہ بور رائفلز،65 عدد پستول بمع مختلف اقسام میگزین،ایک عدد گن بائنا کولر،440 مختلف اقسام کے راؤنڈز،ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

بعدازاں ضروری قانونی کاروائی کے بعد مقبوضہ مال ڈسٹرکٹ پولیس تھانہ چمکنی کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں