گلوکارہ میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، الزام کیا ہے؟

لاہور(آئی این پی)لاہور کی ضلع کچہری عدالت نے اداکار و گلوکارعلی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمے میں گلوکارہ میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ایک مقدمے میں میشا شفیع اور شریک ملزمہ ماہم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ آئندہ سماعت پر اگر علی ظفر کے وکیل نے زیر التوا درخواستوں پر دلائل نہ دیئے تو پراسکیوٹر کے دلائل کی روشنی میں فیصلہ کر دیا جائے گا۔مقدمے میں نامزد ملزمہ عفت عمر، فیضان رضا، حسیم الزمان، فریحہ ایوب، علی گل اور لینا غنی نے حاضری مکمل کروائی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں