اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے بطور چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے وفاقی وزیر محمد میاں محمد سومرو کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے سلیم احمد کو چیئرمین نجکاری کمیشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد میاں سومرو وفاقی وزیر نجکاری کے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں