77ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

کراچی (آئی این پی)پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان تمام اقلیتوںکو بااختیار دیکھنا چاہتے ہے اسی لیے اسمبلی میں قانون سازی بھی کی گئی اقلتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں اور حکومت کے اچھے کاموںکی تائید کریں۔وہ اتوار کو ریلوے گراؤنڈ آئی آئی چندریگر روڈ پر پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام کراچی حیدرآباد تھرپاکر اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے 77 ہندو جوڑو ں کی اجتماعی شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

تقریب میں ہندو برادی سے تعلق رکھنے والی سیاسی وسماجی اور سرکاری شخصیات کے علاوہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین اور بچوںنے شرکت کی ۔اس موقع پر مہمانوں کے لیے کھانے کا بھی اہتما م کیا گیا تھا ۔شادی میں پاکستان بیت المال کی جانب سے بھی تعاون کیا گیا ۔شادی کرنے والے جوڑوںکو جہیز اور دیگر اشیاء فراہم کی گئی ۔ڈاکٹر رمیش کمار نے مزید کہا کہ شادیوں کا یہ سلسلہ 2005 سے جاری ہے اور اب تک 1500 سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادی انجام پائی ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے تعلیمی اداروں کی سرپرستی کے ساتھ مختلف سماجی سینٹر بھی کام کررہے ہیں۔ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاکہ ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم پاکستان سے باہر بھی اپنی شناخت ظاہر کر کے اپنی پہنچا ن کراتے ہیں انہوں نے کہاکہ سانحہ مری میں جو ہمارے مسلمان بھائیوں کا انتقال ہوا ہے اس پر دیگر اقلیتوںکی طرح ہندو برادری کو بھی دلی افسوس ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہنگائی بڑ ھی ہے اس کا وزیر اعظم سمیت پوری پارٹی کے لوگوںکو احساس ہے وزیر اعظم چاہتے ہے ملک میں کم سے کم مہنگائی ہو ۔تاکہ لوگوں کی زندگی آسان بنائی جاسکے ۔شادی کی تقریب میں پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا گیا ۔سیکیورٹی کے بھی اچھے انتظاما ت تھے ۔ہندو کمیونٹی کے مختلف فنکاروں نے شادی کے گیت بھی گائے اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں