قطرینہ کیف کی رخصتی کی تاریخ طے کر دی گئی، مہندی اور سنگیت کی تاریخیں بھی سامنے آ گئیں

ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ فلم نگری کی ہیروئین کترینہ کیف اور وکی کوشل کی اگلے ماہ ہونے والی شادی کی تاریخ سے متعلق مختلف خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی اگلے ماہ ہونے والی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے، ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی 9 دسمبرکو ہونا طے پائی ہے۔

ان میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجھستان کے ایک پر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کی تاریخوں کے حوالے سے کترینہ کیف اور وکی کوشل نےمکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی نہ تصدیق اور نہ ہی تردید کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close