قبضہ گروپوں سے سرکاری زمین واگزار کرانے کا حکم، وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے قبضہ گروپوں سے سرکاری زمین واگزار کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومتیں قانون سازی کے عمل کو جلد مکمل کریں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن و ڈیولپمنٹ کا اجلاس ہوا،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تجاوزات کو ختم کر کے خالی کی گئی اراضی پر جنگلات اگانے کا منصوبہ بنایا جائے۔اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، معاونین خصوصی ملک امین اسلم، ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین ایف بی آر، سرویئر جنرل آف پاکستان، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں