لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے ریڈ بال کرکٹ (ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ) کو خیرباد کہہ دیا۔ 27 سالہ فاسٹ بائولر نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’’میں نے کمر کی تکلیف سے اب چھٹکارا پالیا ہے اور اس وقت میں مکمل فٹ ہوں، میں نے کرکٹ میں کم بیک کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر اور فزیو کے مشورے کے بعد میں کرکٹ کے طویل دورانیے کے فارمیٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں۔
عثمان شنواری نے لکھا کہ کمر کی انجریز سے بچنے اور اپنے کرکٹ کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے ریڈ بال کرکٹ سے استعفیٰ دے رہا ہوں‘‘۔خیال رہے کہ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 33 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 17 ون ڈے انٹرنیشنل اور 16 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل مقابلے بھی کھیل چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں