کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 125 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 55 افراد صحتیاب ہوئے اور کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7711 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 125 نئے کیسز سامنے ا?ئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی مریض اس وبا کا شکار نہیں ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 7599 ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6565774 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور472017 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید55 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد451643 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95.7 فیصد ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اس وقت 12775 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 12561 گھروں میں،20 ا?ئسولیشن سینٹرز میں اور 194 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 190 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے 125 نئے کیسز میں سے 57 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں کورنگی 21، ضلع شرقی 19،ضلع جنوبی 14اور ضلع وسطی میں سے 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، اسی طرح حیدرآباد 22،ٹنڈو محمد خان 14، تھرپارکر 12، عمرکوٹ 8،ٹنڈو الہ یار 7، دادو 2، جامشورو، میرپورخاص اور لاڑکانہ میں سے1۔ 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں