پاکستان بمقابلہ افغانستان ٹی ٹونٹی میچ، آج تک دونوں ٹیمیں کتنی مرتبہ ٹی ٹونٹی میں مدِمقابل آچکی ہیں اور کس کا پلڑا بھاری ہے؟ شائقین کیلئے بڑی خبر

دبئی (پی این آئی) پاکستان اور افغانستان کے مابین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور کچھ ہی دیر بعد دونوں ٹیمیں میدان میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں آپس صرف ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکی ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے مابین پہلا اور واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 8 دسمبر 2013 کو شارجہ کے میدان میں کھیلا گیا تھا۔

جس میں گرین شرٹس نے فتح حاصل کی تھی۔ اس میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے۔ یہ ہدف پاکستان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند پہلے ہی پورا کرلیا تھا۔ اس میچ میں پاکستان کے کپتان محمد حفیظ تھے جنہوں نے 42 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف قومی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close