دبئی (پی این آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ پچ بہتر لگ رہی ہے جس کے باعث انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد نبی نے کہا کہ پچ ایسی ہے جو پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کیلئے زیادہ بہتر ہوگی۔
ان کی کوشش ہوگی کہ وہ بڑا سکور کریں اور اس کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرسکیں۔ انہوں نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا ہے اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیل چکے ہیں لیکن لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہوتا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے افغانستان کے خلاف میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ، انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ٹیم میں میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ افغانستان کے کس کھلاڑی پر زیادہ توجہ دیں گے تو اس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا فوکس کسی ایک کھلاڑی پر نہیں ہے، یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے جس میں کوئی بھی کھلاڑی کچھ بھی کرسکتا ہے، ان کی کوشش ہوگی کہ پہلے وکٹیں لے کر مخالف ٹیم پر پریشر ڈال سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں