گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشیں ، محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

لاہور(پی این آئی) بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں داخل ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم گزشتہ رات پنجاب میں داخل ہو چکا ہے، جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کا باعث بنے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج اور کل راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائو الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ میں بارش کا امکان ہے،

جب کہ فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، بہاولپور،رحیم یار خان، خان پورمیں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، گوجرانوالہ اورلاہور ڈویژن کے اضلاع میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا امکان بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں