حکومتی اتحاد کیلئے بڑا دھچکا، پیپلزپارٹی نے بڑی وکٹ اڑا لی

لاڑکانہ (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل کی بڑی وکٹ اڑا دی۔فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا کی قریبی ساتھی مہتاب اکبر راشدی اور ان کے شوہر سید اکبر شاہ راشدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

 

انہوں نے فریال تالپور سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔مہتاب اکبر راشدی 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر رکنِ سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔انہوں نے اداکارہ کی حیثیت سے کریئر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں کام کیا۔ اس کے بعد وہ بیوروکریسی کی طرف چلی گئیں۔ وہ سندھ یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف سندھولوجی کی ڈائریکٹر، یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ریجنل آفس کی ڈائریکٹر اورسندھ گورنمنٹ میں ڈائریکٹر لیاقت لائبریری، سیکریٹری کلچر اینڈ ٹوارزم اور سیکریٹری یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس کے مناصب پر فائز رہیں۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد پروگراموں کی میزبانی بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں