ملک کے ہر حصے میں بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر ، مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ۔اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔

اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان۔روز:گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔ ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیر، مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور ، کوہاٹ، کرک ، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش کی بھی توقع۔سکھر ، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، مٹھی،سانگھڑ،حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ اورکراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش کی بھی توقع۔خطہ پوٹھو ہار ، نارووال ، سیالکوٹ،گوجرانوالہ ، گجرات،منڈی بہاؤالدین، لاہور، اوکاڑہ، حافظ آباد،فیصل آباد، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، لیہ اوربھکر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔ ژوب،موسیٰ خیل ،سبی، کو ہلو، بار کھان، زیارت، کوئٹہ، قلات، خضدار،آواران اورلسبیلہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ تاہم صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا،سندھ، کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور( لکشمی چوک 167 ، تاج پورہ 134 ، فرخ آباد 133، چوک ناخدا 126 ، نشتر ٹاؤن 124 ، شاہی قلعہ 116، مغل پورہ 110 ، اپر مال 89 ، گلشنِ راوی 63 ، اقبال ٹاؤن 50 ، سٹی 55، ثمن آباد 54 ، ائیر پورٹ 51،جوہر ٹاؤن 50 ،گلبرگ 11،)،قصور 91، اسلام آباد(گولڑہ، سید پور ، سٹی 83، بوکرا25، ائیر پورٹ 01)، حافظ آباد 43،اوکاڑہ 40، ناروال 37، راولپنڈی (شمس آباد 36، چکالالہ 09)، منگلا 22، اٹک 18، جہلم 14،گجرات 10، سرگودھا04، خانیوال 03، سیالکوٹ 02، کشمیر :مظفر آباد(ائیر پورٹ 77، سٹی 62)،راولاکوٹ 19،کوٹلی 06)، خیبر پختونخواہ: دیر 28، کاکول ،سیدوشریف 24،بالاکوٹ 12، مالم جبہ 09، پشاور 03، کالام 01،سندھ : ٹھٹھہ 19، چھور 10،بدین، کراچی 03اور میٹھی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 41، دادو، سبی ، شہید بینظیر آباد، سکرنڈ اور دالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں