این سی او سی نے کورونا ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) محکمہ صحت نے ویکسی نیشن کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی، 31اگست تک پہلی ڈوز لگوانا ضروری ہوگی، جبکہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازم ہوگا، 30 ستمبر کے ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی ، ریلوے، اور ٹرانسپورٹ، ہوٹلز ، شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے ملک میں ویکسی نیشن کیلئے وسیع بنیاد پر سخت فیصلے کیے ہیں،جس کے تحت ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی ، ریلوے، اور ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرسکیں گے،ویکسی نیشن نہ کرانے لوگ ہوٹلز او شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے،مختلف شعبوں سے وابستہ افراد مقررہ تاریخ تک ویکسی نیشن کرالیں، ویکسی نیشن نہ کرانے والے افرادملازمت یا خدمات جاری نہیں رکھ سکیں گے۔شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام افراد 30ستمبر تک ویکسی نیشن مکمل کرالیں۔17سال سے زائد عمر طلباء 15اکتوبر تک مکمل ویکسی نیشن کروالیں۔اسی طرح محکمہ صحت پنجاب نے بھی ویکسی نیشن کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی ہے، 31اگست تک پہلی ڈوز لگوانا ضروری ہوگی، جبکہ 30ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازم ہوگا۔ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بھی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس بریفنگ دی۔اسد عمر نے کہا 30 ستمبر کے بعد اسکول اور ٹرانسپورٹیشن میں مکمل ویکسی نیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکے گا اور مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد فضائی سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔ شاپنگ مالز، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی پابندیاں لاگو ہوں گی۔ یاد رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 943 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4075 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 91 افراد انتقال کر گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں