مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز کشمیر،اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان،شانگلہ،بونیر، سوات ، دیر، مالاکنڈ، مردان،صوابی، چارسدہ، پشاور ، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران ایبٹ آباد ، اپر دیر، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مانسہرہ میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات،نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤا لدین ،فیصل آباد ، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ ،گو جرانوالہ اور لاہورمیں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم ژوب، بارکھان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا:مالم جبہ62، بالاکوٹ29، پشاور21 ،پار ہ چنار05، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ 04)، چیراٹ 02 ، پنجاب:ٹوبہ ٹیک سنگھ 37، منگلا،جھنگ 06، کشمیر: مظفر آباد(سٹی 16، ایئر پورٹ 05)، راولاکوٹ 10،گڑھی دوپٹہ03، کوٹلی 02،گلگت بلتستان: بابوسر،استور03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین43، شہید بینظیر آباد، نوکنڈی ، روہڑی ،دادواورسبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں