لاہور میں آج تمام کاروبار بند رکھنے کا حکم

لاہور (پی این آئی) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے شدت کت ساتھ پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں قدم اٹھاتے ہوئے صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں آج تمام مارکیٹیں بند ہیں۔ ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض ملک نے اس حوالے سے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے کورونا کے پھیلاؤ کی چوتھی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اس لیے تاجر برادری کا تعاون درکار ہے انہوں نے تمام تاجر برادری سے اپیل کی ہےکہ وہ اپنی دکانیں بند رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ آج بروز اتوار دکانوں کی بندش کو یقینی بنائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close