عوام کی قربانی، چینی سرکاری نرخ سےفی کلو 21 روپےزیادہ پر فروخت ہونے لگی

کراچی (پی این آئی) ایک طرف حکومت کھانے پینے کی اشیاء کو سستا کرنے کے دعوے کر رہی ہے لیکن دوسری جانب قیمتیں ہیں کہ آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔کراچی میں چینی کے بیوپاریوں نے چینی 88 روپے 24 پیسے فی کلو بیچنے کا حکومتی فیصلہ ہوا میں اڑا دیاہے۔ چند دن پہلے تک کراچی میں چینی کی قیمت 103 روپے کلو تھی، وہ اب 110 روپے کلو کردی گئی ہے، یعنی حکومتی نرخوں سے 21 روپے 76 پیسے مہنگی کردی گئی۔ادھر پنڈی میں چینی کا بھاؤ کل اور آج بھی 104 سے 110 روپے کلو رہا جبکہ لاہور، فیصل آباد اور سکھر میں چینی 100 روپے کلو رہی۔حیدرآباد میں چینی 105 روپے، گوجرانوالہ میں 107 اور ملتان میں چینی 110 روپے فی کلو ہوگئی۔۔۔۔۔

close