بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، آج شروع ہونیوالی بارشیں کتنےدن جاری رہیں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جمعہ سے پیر کے دوران ملک کے مشرقی / وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی۔محکمہ موسمیات کے مطا بق جمعہ کے روز(شام/رات) سے مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونگی۔ جس کے باعث جمعہ (شام/رات) سے پیر کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان (استور، کرمنگ ، گھانچی اورشگر)، اسلام آباد، راولپنڈی،مری ، اٹک ،چکوال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، سیالکوٹ،لاہور، قصور، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، نوشہرہ، پشاور،کوہاٹ،بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان،مردان، بونیر، دیر، شانگلہ اور کوہستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیشگوئی۔ہفتہ (شام/رات) سے اتوار کے دوران سرگودھا، بھکر ، لیہ، خوشاب ، میانوالی، فیصل آباد ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، بارکھان، موسی خیل اور ژوب میں بھی ا ٓندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(بعض مقامات پر موسلادھار بارش) کا امکان ہے۔جمعہ کے روزگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعہ کے روزصوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بعد دوپہرکوہاٹ، پشاور، مردان ، چارسدہ ، بالاکوٹ ، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔جمعہ کے روزصوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ شہید بینظیر آباد،میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔جمعہ کے روز صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور میانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جمعہ کے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بلوچستان کی ساحلی پٹی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/ بوندا باندی کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 48، سبی،پشاور، اٹک 47 اوربنوں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں